بجلی اور گیس کی عدم فراہمی اعلیٰ حکام کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام رئیسانی مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد اشرف جان حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سیدسعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین حافظ میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی اور حافظ دوست محمد نے کہا کہ بجلی اور گیس کی عدم فراہمی اعلیٰ حکام کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، گورنر اور وزیر اعلیٰ تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بے بس ہیں، اب یہ بھی نہیں معلوم کہ اختیارات کن بھوت اور جنات کے پاس ہیں، پیسوں کی قوت پر انتخابی حلقوں کی تشکیل شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے ہر غیر قانونی طریقے سے جاری ہونے والے عمل کی مخالفت کی ہے۔گیس اور بجلی کے نام پر غریب عوام کو ہراساں کرنے کی بجائے ان مافیاز کے خلاف کاروائی کریں جو کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوڈ شیڈنگ اور دوسری طرف بھاری بھرکم بلوں نے یوں کا سکون چھین لیا ہے۔ کیسکو کی ناک کے نیچے کروڑوں روپے کے نادہندہ مگر مچھ پل رہے ہیں مگر نزلہ کوئٹہ کے غریب عوام پر گررہا ہے، جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بجلی وگیس لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں، اور واپڈا اور کیسکو کی جانب سے زیادتیوں کے خلاف اب مزید خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بنیادی مسائل پانی کی عدم دستیابی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں پر بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے گیس وبجلی بلوں میں اضافے ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ عوامی مسائل پر چشم پوشی کو گناہ سمجھتے ہوئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے