ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں چاہیے،ہمیں خوش حال پاکستان چاہیے،نواز شریف

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کاایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ گوادر میں مکمل ہونے والا ہے،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کی زندگی آسان ہو،نئے پاکستان میں کیا نیا ہوا؟ہمارے شروع کئے منصوبے بھی رکے رہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوکوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف،مر یم نواز شریف، مریم اورنگزیب، پرویز رشید،مسلم لیگ (ن) بلو چستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور جنرل سیکر ٹری جما ل شاہ کاکڑ بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ بلو چستان میں چار سو چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تاکہ عوام کو پانی ملے شہبازشریف کے بنائے دانش سکولوں میں بچوں کو داخلہ دیا بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی باتیں کرنے والے بہت آئے لیکن عملی طورپر کچھ نہیں کیا صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا ہے گوادر کو سندھ کے ساتھ ملانے کے لئے کوسٹل ہائی وے بنایا۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں 2018 میں منصوبہ مکمل ہونا تھا یہ منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوا؟یہ نقصان عوام،بلوچستان اور پاکستان کو ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ دن میں گوادر سے کوئٹہ لوگ پہنچتے تھے ہم نے اْن کی یہ تکلیف ختم کی گوادر کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے اب آپ ناشتہ گوادر اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھا سکتے ہیں کچھ فرق تو ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے والوں میں کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے کون کس نے کیا کیا؟ بچوں کو بتانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ گوادر میں مکمل ہونے والا ہے ہم نے گوادر کا نام اس وقت لیا جب 1990 میں میں وزیراعظم بنا تھا عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں سولر پینلز کی سکیم لائیں گے گھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کو سولر پینلز سے مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے بغض اور حسد، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی ورکروں سے ملتا رہوں گاقوم اچھے لوگوں کا ساتھ دے ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں چاہیے، ہمیں خوش حال پاکستان چاہیے،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کی زندگی آسان ہو،ہم اقتدار میں آتے ہیں تو اللہ کے فضل سے عوام کی زندگی آسان بناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں کیا نیا ہوا؟ہمارے شروع کئے منصوبے بھی رکے رہے اپنے معاشرے میں تہذیب، شرافت اور شائستگی واحترام واپس لائیں گے ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی بیس بیس سال منصوبے مکمل نہیں ہوتے تھے ہم نے مہینوں میں منصوبے مکمل کئے،ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو غربت، پسماندگی، معاشی بدحالی ختم ہوچکی ہوتی ہم تو ایسا پاکستان بنارہے تھے جہاں مہنگائی نہ ہو، عوام کی زندگی مشکل نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا دی تھی کراچی، بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک سے دہشت گردی ختم کردی آپ کو یاد ہونا چاہیے کہ کون کیا کرکے گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے