وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ٹیم سے مذاکرات کی صورتحال پر کابینہ آگاہ کیا جبکہ وفاقی کابینہ کو امن و امان اور معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے