مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ بلو چستان مسلم لیگ (ن) قلعہ ہے،شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر بڑی تعداد میں سیا سی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ بلو چستان مسلم لیگ (ن) قلعہ ہے اور آئند عام انتخابات میں صوبے میں حکومت ہو گی۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، نصیر خان اچکزئی، ملک ظاہر کاکڑ، چوہدری نعیم کریم، نسیم الرحمن ملاخیل، عبد الوہاب اٹل، اشرف کرد سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے دورے سے نہ صرف بلو چستان بلکہ پاکستان کی سیا ست میں بھی تبدیلی رو نماء ہو چکی ہے، مسلم لیگ (ن) کی بھڑتی ہوئی شہرت سے خائف لوگ صبراور تحمل کا مظاہر کریں۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے وطن واپس آنے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ سے کیا ہے اگر عوام نے مسلم لیگ (ن) کو موقع دیا تو میاں محمد نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کے کامیاب دورہ کوئٹہ سے بلو چستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو گیا ہے مر کزی قائدین کے دورے سے بلو چستان کی سیاست پر مثبت نتائج مرتب ہونگے اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے وفا ق اور صوبے میں حکومت بنائے گیبلوچستان کی ترقی نوازشریف کے دل کی آواز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے