مجیب محمد حسنی اور ڈاکٹر اشوک کمار کو 2018 میں پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے،ترجمان نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مجیب محمد حسنی اور ڈاکٹر اشوک کمار کو 2018 میں پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر پارٹی سے فارغ کردیا گیا 2018 کے الیکشن میں مجیب محمد حسنی نے باپ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جبکہ ڈاکٹر اشوک کمار کو بھی پارٹی سے فارغ کرنے کے بعد ان کا نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے جبکہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ان کا نیشنل پارٹی سے تعلق ظاہر کیا گیا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔