سبی، لیویز فورس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 3ملزمان گرفتار

سبی (ڈیلی گرین گوادر)سبی میں لیویز فورس نے کارروائی کر تے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی خدائے رحیم میروانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی جار اللہ کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں رسالدار محمد عارف مری میران خان نائب رسالدار و ایڈیشنل انچارج مل گزین خان و دیگر لیویز فورس کے اہلکاروں کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کر کے لیویز تھانہ مل اور لیویز تھانہ تلی کو مطلوب ملزمان مقدمہ فرد نمبر04/2022 بجرم زیرِ دفعہ 302.324.3370H2/147-148-149 لیویز تھانہ تلی و مقدمہ فرد نمبر 04/2022 بجرم زیر دفعہ 324./147-148-149 لیویز تھانہ مل میں مطلوب ملزمان میر گل عرف مینگل خان ولد نوکر خان،محمد زاہد ولد شاہ میر اورعبدالخالق ولد حضور بخش اقوام سیلاچی ساکنان تلی کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش لیویز فورس سبی کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے