بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر قیادت کا کوئٹہ میں اجلاس،عام انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کی سینئر قیادت کا کوئٹہ میں اجلاس،عام انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔ بدھ کو مگسی ہاؤس کوئٹہ میں بلو چستان عوامی پارٹی کا اہم اجلاس منعقدہوا جس میں بی اے پی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی،ا سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی، سینیٹر منظور خان کاکڑ،نوابزادہ طارق خان مگسی،سرور خان مگسی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلو چستان عوامی پارٹی کو جلد صوبے میں مزید فعال اور مضبوط بنا نے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے