ژوب،ایک ہی خاندان کے6 افراد کانگووائرس کی تشخیص،کوئٹہ منتقل
ژوب(ڈیلی گرین گوادر)سول ژوب میں سمبازہ کے علاقہ سرتوئی سے ایک ہی گھرانے کے مشتبہ کانگووائرس کے چھ افراد جن میں اٹھارہ سالہ خدائیدا،دس سالہ گل رحمن،پانچ سالہ امان اللہ، چھ سالہ قسمت شاہ،چار سالہ رحمت اللہ اور بارہ سالہ تمامہ بی بی شامل ہیں جنہیں مذید تشخیص کیلیے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا متاثرہ افراد کا تعلق خانہ بدوش گھرانے سے ہے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نورالحق کاکڑ کے مطابق متاثرہ خاندان کے افراد کے ناک اور گلے سے خون آرہاہے اور بخار بھی ہے انہوں نے کہاکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرے مشتبہ افراد کے دوران سول ہسپتال کو مریضوں کیلیے مکمل بند کردیاگیا تاکہ دیگر افراد متاثرنہ ہوسکے۔