پسنی کی سیوریج اسکیم عوامی فنڈز کا ضیاع ہے ایک ہی روٹ پر سیوریج کے تین تین پائپ لائن بچھائے جارہے ہیں، ترجمان نیشنل پارٹی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی پسنی کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں پسنی کے سیوریج لائن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پسنی میں سیوریج لائن کی بچھائی میں عوام کے فنڈز کو ضیاع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ہی روٹ اور ایک ہی روڑ پر سیوریج کے تین تین پائپ لائن بچھائی جارہی ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی، پسنی کے عوام اور تاجر برادری کو مطمئن کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور سیوریج لائن کی بچھائی متنازعہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج لائن عوام کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ افسر شاہی کے مفاد کو سامنے رکھ کر عوامی اسکیم کو سبوتاڑ کیا جارہا ہے نیشنل پارٹی اس عمل کی سخت الفاظ مذمت کرتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ عوامی اسکیم پسنی کے عوام کی رضامندی سے کیے جائیں نہ کہ عوامی مفاد کے برعکس کام کرکے فنڈ کو ضائع کیا جائے۔یہ اسکیم صرف خانہ پری اور پی سی ون کے رننگ فٹ کو زبردستی پورا کرنے کی کوشش ہے اس اسکیم میں عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو بلیک ٹاپ روڑ بنائے گئے تھے انہیں توڑ ا گیا اور پسنی بازار کو گرداور غبار کے حوالے کردیا گیا یہ ٹھیکہ دار کی زمہ داری ہے کہ وہ روڑوں کی دوبارہ مرمت کرائے لیکن یہاں پر الٹا قانون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے