نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت و میراث ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں گزشتہ روز بی این پی سے مستعفی ہوکر اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات و افراد کا نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت و میراث ہے سیاسی کارکن کی سیاست حقیقی سیاسی جماعت کے بغیر ادھوری ہے۔نیشنل پارٹی شعوری سیاست میں کردار نبھانے کیلئے بہترین اور واحد پلیٹ فارم ہے۔ناصر جان بنگلزئی محمد امین بنگلزئی عرفان بنگلزئی حاجی ندیم صابر بنگلزئی حاجی صادق بنگلزئی میر دودا خان محمد شہی میر محمد عالم شہی میر نہال خان محمد شہی نور احمد محمد شہی ثناء اللہ نور احمد نزیراحمد محمد شہی محمد اسلم شربت خان امان اللہ جان محمد محمد شہی بشیر احمد محمد شہی خیر محمد رند نذیر لہڑی فاروق بنگلزئی اور ان ساتھیوں کی شمولیت سے نیشنل پارٹی مذید منظم و مستحکم ہوگی۔ سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام نے سب پر اعتماد کیا اور ان کو اپنے نمائندہ چنا لیکن کوئی بھی کوئٹہ کے اعتماد پر پورا نہیں اترا۔ایک مرتبہ نیشنل پارٹی کو اپنی ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرائیں۔نیشنل پارٹی یقین دلاتی ہے کہ آپ ہمیشہ فخر کرینگے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ موسمی پرندوں کی پرواز جس بھی طرف ہو اس مرتبہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کو ہر گھونسلے میں شکست دے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام تر مسائل و مشکلات کا حل عوام کی اپنی خود کی نمائندگی سے ہے اور عوام کی خود کی نمائندگی صرف صاف و شفاف انتخابات کے زریعے ممکن ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مستقبل عوام کا ہے اور عوام نیشنل پارٹی کا ہے۔نیشنل پارٹی عوام کے اعتماد کو ہر حال میں مقدم رکھے گی اور نہ عوام کو نہ سیاست کو شکوہ کا موقع دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے