میاں محمد نواز شریف کوملاقات کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے،ڈاکٹر عبد المالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اورپشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کوملاقات کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے،نیشنل پارٹی اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی اتحاد ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف، مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پرمیر کبیر محمد شہی، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل جان محمد بلیدی، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ایاز خان جوگیزئی،عبد القہار ودان، لیاقت آغا سمیت دیگر بھی موجو تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور اور پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پی ڈی ایم میں اکھٹی رہی ہے، میاں محمد نواز شریف سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہم نے اپنے تحفظات سے میاں نواز شریف کو آگاہ کیا ہے جس میں سر فہرست یہ تھا کہ بلوچستان کے عوام کوووٹ کا حق دیا جائے کیونکہ ہمیں ابھی تک مکمل طور پر ووٹ کا حق نہیں ملا ہے بلو چستان کو پو لیٹیکلی ڈیل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام ووٹ کسی اور کو ڈالتے ہیں نکلتا کسی اور کے نام ہے جیسے 2018میں ہوا تھا میاں نواز شریف کیا چاہتے ہیں یہ آپ ان سے پوچھیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی فی الحال میاں محمد نواز شریف کی اتحاد ہے۔اس موقع پر نواب ایاز جو گیزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی میاں محمد نوازشریف کی اتحاد ہے ہم نے جدوجہد کی ہے جس کی بدولت آج ہم پھر جمہوریت کی طرف جا رہے ہیں، میاں نواز شریف سے ملا قات میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اگر دیکھا جائے تو تاریخ میں 2013کی حکومت میں بلو چستان میں کام ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پتہ نہیں بی اے پی کہاں ہے شائد کہ وہ گائے سے اب شیئر بننے جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے