میاں محمد نوازشریف سے سیا سی اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، نوابزادہ خالد مگسی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی اور صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی قائم ودائم رہنے کے لئے بنی ہے،گائے اتنی کمزور نہیں کہ اسے کوئی بھی کھا جائے ہماری گائے مضبوط اور مستحکم ہے اور آج ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم اپنی جگہ پر کھڑے ہیں، میاں محمد نوازشریف سے سیا سی اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے آئند ہ کے معاملات انتخابات قریب آنے اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات بھی وقت آنے پر کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف، مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی، اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، بی اے پی کے جنرل سیکر ٹری سینیٹر منظور کاکڑ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کر کے انہیں ویلکم کیا ہے،آئند ہ کے معاملات انتخابات قریب آنے اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات بھی وقت آنے پر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف چاہتے ہیں ملک میں سیاسی عمل بہتر طریقے سے چلے تاکہ ملک تر قی کی جانب گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سے 5سالوں میں ملک کو نقصان ہی پہنچا ہے نیشنل پروگرام کے تحت ملک کو چلانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ باپ پارٹی کو چھوڑ جا نے والوں سے کیا گلہ کریں لیکن انہوں نے باپ پارٹی میں پانچ سال اچھا وقت گزارا ہے وہ پارٹی کو یاد کریں گے، بلو چستان عوامی پارٹی کا مستقبل عیاں ہے ہم ایک بہترین نظریہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔اس موقع پر سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ ہمیں ملک اور بلوچستان کے مفاد کے لئے مل کر چلنا ہوگا جس کے جواب میں بی اے پی کے رہنماؤں نے بھی یہی کہا کہ ملک اور بلو چستان کے مفاد اور تر قی کے حوالے سے کو لیشن میں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے