لاہور، ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کو ہلاک کرنے والا، کم عمر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ کی درخواست

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کو ہلاک کرنے والا ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کی رفتار 100 سے زیادہ تھی۔گاڑی چلاتے ہوئے تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔ والد اور والدہ نے جانے سے منع کیا، مگر ضد کرکے چلا گیا۔ گاڑی 110 کی رفتار پر تھی کہ اچانک سامنے سے گاڑی آ گئی۔ دونوں سائیڈوں پر بیرئیرز تھے اور ہمارے پاس گاڑی نکالنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ گاڑی میں ملزم کے ساتھ کچھ دوست بھی سوار تھے۔ ملزم دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے جا رہا تھا۔اب کم عمر ڈرائیورز پر چالان کی بجاۓ ایف آئی آر درج ہو گی، کریمنل ریکارڈ ہونے پر سرکاری نوکری کیلئے اہل نہیں ہوں گے، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں. آئندہ کم عمر ڈرائیورز پر چالان کے بجائے ایف آئی آر درج ہوگی،انہیں ویزا ملنے میں بھی مشکل ہوگا اور وہ ساری زندگی کے لیے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہوں گے۔والدین اپنی ذمے داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے