صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے۔ چیف سیکرٹری بلو چستان شکیل قادر خان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق سیکر ٹری محکمہ مائن اینڈ منرلز سیدال خان لونی کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ ایڈ یشنل سیکر ٹری عتیق الرحمن کو سیکر ٹری کومحکمہ مائن اینڈ منرلز کا اضا فی چارچ تفویض کر دیا گیا۔