حکمرانوں کا اٹھارویں ترمیم،این ایف سی ایوارڈ کو کالعدم کرنے کا ارادہ ہے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف ا ٓف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وجمعیت علماء اسلام کے رہنماء نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اِس وقت پاکستان میں معاملات صوبائی خود مختاری سے بہت آگے چل رہی ہیں جس سے اسیٹبلشمنٹ اچھی طرح آگاہ ہے اورحکمرانوں کا اٹھارویں ترمیم،این ایف سی ایوارڈ کو کالعدم کرنے کا ارادہ ہے، یہ حرکت نہ کی جائے اِس سے فیڈریشن اور کمزور ہو گا، یہاں فیڈریشن کی بات کرنے والے کم ہرجائی تعداد میں زیادہ ہیں۔