جنگوں اور تنازعات کو ہمیشہ سفارتی اور سیاسی کوششوں سے ختم کیا جاتا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالیدی پندور نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جارحیت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم میاں یاہو جنگی مجرم ہے اسے گرفتار کیا جائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں 3 خلاف ورزیوں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کی تحقیقات کی جائیں وزیر خارجہ نالیدی پیندور نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائے جنوبی افریقی وزیر خارجہ وہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر سے تحقیقات کی رفتار بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کی تحقیقات بلا تاخیر کی جانی چاہئے ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان جرائم کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی سے آئندہ ایسے انسانیت دشمنوں اور سفاک درندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد ملے گی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسکی کابینہ کے کچھ اراکین آزاد اور بے لگام چھوڑ دئے جانے کے حقدار نہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ جنوبی افریقی وزیر خارجہ کا کہنا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نہتے معصوم فلسطینیوں پر بے رحمی سے بمباری کر رہی ہے جس پر عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اسرائیل کا ہاتھ روکنا ہو گا غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر ختم ہونی چاہئے جنگیں کبھی بھی مسائل کا حل پیش نہیں کرتیں بلکہ نئے سے نئے مسائل کو جنم دیتی ہیں جنگوں اور تنازعات کو ہمیشہ سفارتی اور سیاسی کوششوں سے ختم کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے