جمعیت علماء اسلام ہی خطے کی موثر اور فیصلہ کن جماعت ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام رئیسانی شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی، حاجی ولی محمدبڑیچ حافظ شبیر احمد مدنی، میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مفتی محمد ابوبکر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی اور دیگر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی خطے کی موثر اور فیصلہ کن جماعت ہے اسے دیوار سے لگانے کی روش ترک کی جائے عوام کی منشاء کے فیصلے ہمیشہ ناکامی کے باعث بنے ہیں بلوچستان کی ابتداء اور انتہاء پرچم نبوی کی لپیٹ میں ہے اس سے انکار کرنے والے سورج کو دوانگلیوں سے چھپانے کے مترادف ہے مستحکم اور پرامن پاکستان میں سب کی بقاء ہے ملک میں امن کے قیام کیلئے قیادت نے خون کی ندیاں عبور کی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے روشن کردار ادا کیا ہے صوبے کی خوشحالی قوموں کے درمیان ہم آہنگی اور محبت کانام ہی جمعیت علماء اسلام ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور نظریاتی طور پر اسلام سے جڑا ہوا ہے اس میں کوئی اور نظریہ نہیں چل سکتا پاکستان کے قیام کا مقصد بڑا واضح ہے کہ آئین قرآن و سنت پر مبنی ہوگا بدقسمتی سے امریکہ اور مغرب کے دباؤ میں آکر ہمیشہ آئین سے انحراف کرکے قادیانی لابی اور یہودی لابی کو سپورٹ کیا ہے انہوں نے کہا یہ واحد حکمران ہیں جو بول کے مخالف عمل کو یوٹرن سے تعبیر کو اچھے سیاستدان کی علامت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے بغل بچے اسرائیل اور بھارت کو پاکستان کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی حیثیت کو ختم کرنے چھوڑا ہوا ہے اور یہ کام نام نہاد تجزیہ کار اور میڈیا کے افراد بھی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کے لئے کبھی سیکولر ریاست کبھی جنسی آزادی کے لئے بے راہ روی، کبھی ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوششیں کرتے ہیں تاکہ پاکستان سے اسلام کو ہمیشہ ختم کرنے کے لئے را، امریکن سی آئی اے اور اسرائیلی سیکرٹ سروس موساد کی سرپرستی میں انٹرنیشنل این جی اوز، قادیانی اور یہودی لابی کام کر رہی ہیں ان کی سازشوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی ہوئی نظریاتی دیوار ہے انہوں کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہیں ملک اور اسلام مخالف ماحول بنانے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے