جبری لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وفاقی حکومت نے جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں 3 رکنی وزرا کی کمیٹی کی منظوری دے دی جس کا وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔وزارتِ قانون کے حکام نے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ داخلہ چیئرمین، وزیرِ قانون اور وزیرِ دفاع کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لے سکتی ہے۔واضح رہے کہ 3 رکنی کمیٹی کی منظوری وفاقی کابینہ نے 7 نومبر کو دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے