بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نوازشریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہی ہے، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی وزیراعظم نوازشریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہی ہے،سولہ ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ بار بلوچستان کے دورے کئے، مختصر ترین حکومت میں بھی بلوچستان کی ترقی، تعلیم، نوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبوں پر کام کیا،میاں محمد نوازشریف نے ہر سیاسی جماعت کا مینڈیٹ ہمیشہ تسلیم کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں سیاسی قائدین کی قائد نوازشریف سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ سابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ 16ماہ کے دوران شدید معاشی مشکلات اور تباہ کن سیلاب کا مقابلہ کیاگوادر کے لئے ایران اور نیشنل گرڈ سے بجلی دینے کے منصوبے شروع کئے چار سال سے رْکے منصوبے سولہ ماہ میں ریکارڈ رفتار سے مکمل کئے ایران سے ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوچکی ہے چار سال اس پر کام رکا رہا۔انہوں نے کہاکہ گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کا کام چار سال نہ ہواچار سال کی تاخیر سے گوادر بندرگاہ کی گہرائی میں ڈیڑھ میٹر کی کمی آگئی تھی گوادر بندرگاہ میں ریت صاف نہ ہونے سے بڑے تجارتی جہاز نہیں آسکتے تھے ہم نے گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کے لئے کنٹریکٹ دیا، فروری 2024 میں یہ کام مکمل ہوگا گوادر ہوائی اڈے پر کام تیز کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔میاں شہبازشریف نے کہاکہ گوادر کو پانی کی فراہمی کے لئے شادی کور اور باسول ڈیم بنائے 2013 سے 2018 تک ہم نے گوادر شہر تک پانی پہنچادیا تھابعد میں کام روک دیاگیاسولہ ماہ کی حکومت نے کام دوبارہ شروع کیا، اب پانی شہر تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ 2022 میں تباہ کن سیلاب میں متاثرین کی مدد کے لئے ہم نے وفاق کی طرف سے 100 ملین ڈالر مختص کئے تعمیر ات کے لئے یہ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں رقم ایلوکیٹ ہوچکی ہے سیلاب کے دوران بلوچستان اور سندھ کے متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ نقصانات کے ازالہ کے لئے زر تلافی دینے کا سلسلہ شروع کیا2000 ارب روپے کا کسان پیکج دیا، مفت بیج، سستی کھاد، زرعی ٹیوب ویلز پر رعایتی بجلی فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ذاتی طور پر متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات کی دن رات نگرانی کی، وفاق اور صوبوں نے مل کر مثالی جذبے سے متاثرہ اہل وطن کی مدد کی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے، اسی ترجیح کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ میں بلوچستان میں دانش سکول منصوبے کا آغاز کر دیا ہے بلوچستان بھر میں دانش سکول کا جال بچھائیں گے نوازشریف نے ہر سیاسی جماعت کا مینڈیٹ ہمیشہ تسلیم کیا ہے بلوچستان سے مسلم لیگ کا رشتہ قیام پاکستان سے پہلے سے استوار ہے آپ کی مشاورت اور اجتماعی دانش مندی سے مسائل حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے