اے این ایف بلو چستان کی مختلف کارروائیوں میں بھا ری مقدار میں منشیات بر آمد 2ملزمان گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے6کاروائیوں میں 435کلوگرام منشیات اور102لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈبرآ مد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 127کلو گرام افیون، 108کلو گرام ہیروئن،105کلوگرام چرس اور95کلو گرام مارفین شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے