انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے، کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے کہاہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے طلبہ و طالبات کا مستقبل وابستہ ہے آ ئی ٹی انسی ٹیوٹ اس ضمن اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی انسٹیوٹ لورالائی میں منعقدہ سائنس پروجیکٹ کمپیٹیشن 2023 اور اسناد تقسیم تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل بلوچستان ریزیڈنشل کالج ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج محمد یوسف،پرنسپل بیٹمز عزیز اللہ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج مس غلزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل فوزیہ درانی،پروفیسر عبدالمنان،پروفیسر گل خان،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت اللہ جلالزئی اور دیگر مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز نے شرکاء سے کہا کہ بی آ ر سی لورالائی نے ٹاپ 20 پوزیشن حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا دوسرے اداروں کو بھی اس طرح محنت کرنی ہے انہوں نے کہاکہ آ ج کے سائنسی پروجیکٹ مقابلہ میں طلباء نے زبردست محنت سے اپنے پروجیکٹ بنائے ہیں جوکہ داد کے مستحق ہیں اس طرح مقابلے قابلیت کے رجحان کو بڑھاتے ہیں انہوں نے کہاکہ طلباء آ ئی ٹی ڈیوائسز کا پازیٹیو استعمال کریں اس میں معلومات کا خزانہ ہے پروفیسر گل خان نے ریزلٹ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں گرلز کالج،بوائز ڈگری کالج،بی آ ر سی اور بیٹمز کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن بی آ ر سی،دوسری گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج،تسر ی بیٹمز اور چوتھی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج نے حاصل کی ہے۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے تقریب سے پرنسپل بی آ ر سی ڈاکٹر عبدالصمد،ڈی ای او فی میل فوزیہ درانی، انجینئر عزیز اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور سائنس و آ ئی ٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔