اداروں کیخلاف تقاریر،پی ٹی ایم رہنما علی وزیر پھر گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی ایم کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ علی وزیر پر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علی وزیر کو گرفتار کیا گیا تھا ، اسلام آباد کی عدالت نے چند ہفتے قبل دہشتگردی کے مقدمے میں علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی تھی۔ جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے