کمشنر رخشان کی جرائم، پیشہ اور سماج دشمن عناصر کیخلاف انتظامیہ اور پولیس کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
خاران(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر رخشان کی جرائم، پیشہ اور سماج دشمن عناصر کیخلاف انتظامیہ اور پولیس کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت، کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس رخشان وزیر خان ناصر، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، اسسٹنٹ کمشنر خاران زائد حسین شاہوانی، ایس پی خاران عبدالعزیز جکھرانی و دیگر شریک رہے، اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کمشنر رخشان کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس سے کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی تحفظ اور مستقل امن ہمارا اولین ترجیح ہے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں پولیس اور لیویز کی موبائل گشت کو بڑھایا جائے، چیک پوسٹوں پر مشکوک افراد کی کھڑی نگرانی کرکے مفرور ملزمان سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے، چوری ڈکیتی میں ملوث افراد اور امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اجلاس میں قیام امن اور فوری اقدامات سے متعلق چند اہم فیصلے کئے گئے۔