پولیومہم کے حوالے سے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، بتول اسدی

نصیرآ باد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا ہے کہ پولیومہم کے حوالے سے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے محکمہ صحت کے آفیسران مہم کی کامیابی کے لئے دلجوئی کے ساتھ کام کریں مائیکروپلان کے تحت صحیح معنوں میں کام نہ کرنے والوں کو ادائیگی نہ کی جائے جب تک وہ مثبت رپورٹ پیش نہ کریں رقوم کی فراہمی نہ کی جائے یو سی ایم اوز اور ایریا انچارج مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں ٹریننگ کے دوران ورکرز کو ہر قسم کی تفصیلات مہیا کی جائے تاکہ پولیو مہم میں انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ورکرز ٹریننگ سے جو سیکھیں اسے فیلڈ میں عملی طور پر زیر استعمال لائیں یو سی ایم اوز مہم میں فیمیل ٹیموں میں بھی اضافے کے لیے اقدامات کریں آفیسران مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں تاکہ اس قومی فریضے کی ادائیگی کو صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں افیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ۔ڈاکٹر منظور احمد ابڑو گلاب خان شیخ ثناء اللہ چکھڑا عبیداللہ پندرانی عابد علی رند سمیع اللہ کھوسہ احمد نواز جتک سمیت یونیسیف کے نمائندگان اور فیلڈ مانیٹرز موجود تھے اجلاس کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 نومبر سے 3دسمبر تک جاری اس پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 53ہزار 5سو 49 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے386موبائل ٹیمیں 36 فکسڈ سینٹر اور 31 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں عوام پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں تاکہ اس مہلک وباء کو ختم کیا جاسکے اجلاس کے موقع پر پولیومہم کے دوران صحیح معنوں میں مانیٹرنگ اور خدمات سرانجام دینے والوں میں ڈپٹی کمشنر بتول اسدی نے تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے