نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی سے ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ کی قیادت میں ڈبلیو ایچ او کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے پیر کو یہاں عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں تعینات نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ کی قیادت میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور محکمہ صحت بلوچستان کے لئے ایمبولینس حوالے کیں اس موقع پر حوالگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے عالمی ادارہ صحت کی معاونت اور بھرپور تعاون کو سراہتے ہیں موبائل ہیلتھ کلینک، ویکسین وین ایمبولینس ادویات، طبی آلات اور لاجسٹکس سپورٹ کی فراہمی سمیت ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اشتراکی اقدامات سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی کورونا کے وبائی مرض سے لے کر سیلاب کی تباوکاریوں تک ڈبلیو ایچ او کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے انہوں نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں معاونت کار عالمی ادارہ صحت کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے صوبے میں سیلاب اور عام دنوں میں ماں اور بچوں میں بیماریاں کی روک تھام کے لیے عالمی ادارہ صحت کی خدمات قابل ذکر ہیں اور ڈبلیو ایچ او صوبائی حکومت کا ایک اہم ورکنگ پارٹنر ہے اس موقع پر ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو ایمبولینس کی چابیاں حوالے کیں تقریب میں نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی پرنسپل سیکرٹری راشد رزاق ، اسپیشل سیکرٹری اسفند یار بلوچ ، سیکرٹری صحت عبداللہ خان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نور قاضی ڈبلیو ایچ او بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر اسفند یار شیرانی بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے