نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے باہمی اتفاق سے ملک کر مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف کی جانب سے جلد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔