میرے بیٹے نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے پیچھے سے گو لی ما ری گئی ہے، ڈیر ہ اللہ یار کے رہا ئشی عبد الغنی کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈیر ہ اللہ یار کے رہا ئشی عبد الغنی نے حکومت بلو چستان اور آئی جی پو لیس بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار اور ایس ایچ او ڈیر ہ اللہ یار پو لیس تھا نہ کے رویے کے خلاف نوٹس لیا جائے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے بچوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میرے بچے چند دنوں کے لئے اپنے رشتہ داروں کے پاس لا ہور گئے ہوئے تھے میں اور میرا بیٹا عا بد علی ڈیرہ اللہ یار میں موجود تھے ایک دن میں اپنی دکان گیا تومیرا بیٹا گھر پر موجود تھا جبکہ تھوڑی بعد میرے بھیجتے نے مجھے دکان آکر اطلاع دی کہ آپکے بیٹے نے خوش کشی کر لی ہے تو میں فوراً گھر پہنچا اورجب میں نے اپنے بیٹے کو دیکھا تو وہ خون سے لت پت تھا۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میرے بیٹے نے خود کشی نہیں بلکہ اسے پیچھے سے گو لی ما ری گئی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اللہ یار پو لیس تھا نہ میں ایس ایچ او کو واقعے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی لیکن انہوں نے مقدمہ درج کر نے سے انکا رکر کے میرے بیٹے کا قاتل بھی مجھے ٹھرا دیا جس کی وجہ سے آج میں اپنے چھو ٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ در در کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے حکومت بلو چستان اور آئی جی پو لیس بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار اور ایس ایچ او ڈیر ہ اللہ یار پو لیس تھا نہ کے رویے کے خلاف نوٹس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے