محکمہ صحت بلوچستان نے کوویڈ اور کانگو کی وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ، ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی
محکمہ صحت بلوچستان نے کوویڈ اور کانگو کی وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ، ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے چیلنجز کے باوجود عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے کوششیں کر رہے ہیں طبی سہولیات کے معیار اور دائرہ کار کو عام آدمی کی دسترس تک لانے کے لیے مربوط کوششیں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ سے ملاقات کے دوران کہا صوبائی وزیر صحت وزیر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروکار لاے جارہے ہیں بلوچستان میں صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان ڈبلیو ایچ او اور دیگر بین الاقوامی پارٹنرز صحت کی سہولیات کی فراہمی پر تعاون کے لیے شکر گزار ہیں عالمی ادارہ صحت کی جانب محکمہ صحت بلوچستان بلوچستان موٹر بائیکس، ضروری طبی آلات اور ادویات اور گاڑی فراھم کی جس پر انہوں نے محکمہ صحت کے لئے فراہم کردہ موٹر بائیکس، ضروری طبی آلات، ادویات اور گاڑی سروسز کی بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا، وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے ای پی آئی ہیڈکوارٹر میں موٹر بائیکس، ضروری طبی آلات، ادویات اور گاڑی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی اور سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کے حوالے کیا انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کوویڈ اور کانگو کی وباء کے دوران نئے چیلنجز کا سامنا رہا، روایتی طبی سروسز سے ہٹ کر از سر نو حکمت عملی مرتب کی گئی اور محکمہ صحت بلوچستان نے کوویڈ اور کانگو کی وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ محکمہ صحت بلوچستان میں صحت کے نظام کی مضبوطی کے لیے ڈبلیو ایچ او ہسپتالوں میں انفیکشن پروینشن کنٹرول کی ناصرف ٹریننگ کرائے گا بلکہ 160 ہیلتھ فیسیلٹیز کو طبی سہولیات کی فراہمی میں ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرے گا سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ بلوچستان میں صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں سیکرٹری صحت عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خانڈسٹرکٹس کی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیہات میں شامل ہیں اور خانطبی سروسز کے معیار اور دائرہ کار کو عام آدمی کی دسترس تک لایا جائے گا جبکہ خانموثر اصلاحات کے ذریعے بہتر طبی سروسز کی فراہمی کا عمل عام آدمی کو محسوس ہوگا وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی اور سیکرٹری صحت عبداللہ خان کی ہدایت پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، ڈی جی ھیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ کی جانب سے ڈسٹرکٹس کے لیے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے عطیہ محکمہ صحت بلوچستان کے لیے ادویات، موٹر بائیکس (25 ڑوب، 20 قلعہ سیف اللہ، 11 لورالائی، 7 شیرانی) برائے ای پی آئی آؤٹ ریچ کوریج کیلئے دی گئی ہیں ٹیچنگ ہسپتال کیچ اور 50 بستروں پر مشتمل پسنی ہسپتال کے لیے ضروری ملٹی ڈسپلنری طبی آلات، ادویات برائے ژوب، قلعہ سیف اللہ ٹیچنگ ہسپتال، ضلع ژوب کے ڈی ایچ او کے لیے گاڑی بھی دی گئی۔