شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

میر علی(ڈیلی گرین گوادر)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کیلئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے