سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان سے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا مابیپلہ کی ملاقات
کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان سے پیر کو یہاں ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا مابیپلہ نے ملاقات کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا مابیپلہ نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کانگو وائرس سے بچاو کیلئے بروقت اقدامات قابل ستائش ہے پہلی مرتبہ سیکرٹری صحت عبداللہ خان کی قیادت میں بروقت ایمرجنسی رسپانس ہوا ملٹی سیکٹوریل اداروں کی مشترکہ تعاون سے اس وبا پر قابو پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ طبی عملے نے کانگو کی وباء کے دوران اپنی فیمیلز کے بجائے ہسپتالوں میں مریضوں کی خیال داری کر کے انسانی خدمت کی عظیم مثال قائم کی ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے محکمہ صحت بلوچستان کو اپنی ترجیحات پر سرفہرست رکھنے پر ڈاکٹر پالیتھا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاو کے لیے ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، پی ڈی ایم اے، میونسپل کارپوریشن ، لائیو اسٹاک کے محکمہ جات نے مشترکہ معاونت سے اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کانگو وائرس کو شکست دی عوام اعتماد رکھیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کو تحفظ کی فراہمی میں پیش پیش ہیں