جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی مزاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس، بلوچستان کے مجوعی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی مزاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالخالق صدیقی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالواحد آغا، صوبائی ڈپٹی خازن حاجی عثمان بادینی، اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام مرکزی صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، مرکزی جنرل سیکرٹری واجہ جہانزیب بلوچ،صوبائی خازن اختر جان لانگو شریک ہوئے اجلاس میں بلوچستان کے مجوعی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان ہم آہنگی پائی گئی اور خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوا ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور عنقریب دوبارہ اجلاس منعقد کرکے مزید پیش رفت کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے