بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16اور صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر انتخابات ہونگے،الیکشن کمشنر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں،انتخابی شیڈول سے قبل جو کام کرنے تھے وہ مکمل کرلئے ہیں،،بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16اور صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر انتخابات ہوں،صوبے میں 5284000 ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16اور صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر انتخابات ہوں گے،صوبے میں 5284000 ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے،عام انتخابات کیلئے تقریبا 5067 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، پولنگ اسٹیشنز پر 52000عملہ تعینات کیا جائے گا،الیکشن کمشنر بلوچستاننے کہا کہ عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کئے جانے والے عملے کو تربیت آئندہ ماہ دی جائے گی،جبکہ صوبے بھر میں پولنگ اسٹیشنوں کی مرمت 31دسمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔شریف اللہ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر ممکنہ دھاندلی کی روک تھا م کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے جن کی مانیڑنگ کیلئے کوئٹہ میں کنڑول روم بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے