عوام ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے،حاجی نورمحمد خان دمڑ
سنجاوی(ڈیلی گرین گوا در)سابق سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے،آج کے مشاورتی جرگہ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے ثابت ہوا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی میں مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگے سے کاروان کے قبائل رہنماں حاجی ملک محمد غوث پانیزئی، حاجی جان چئیرمین، ملک محمد ایاز دمڑ، ملک بڈو اقا، چیئرمین ضلع کونسل زیارت عبدالستار کاکڑ،وائس چیئرمین حبیب اللہ پانیزئی، عبدالباقی ترین،کلیم کاکڑ، نور اللہ جان سارنگزئی،ملک اورنگ کاکڑ، سردار عتیق تارن،ودیگر وعلما کرام اور کاروان کے سنئیر اراکین نے خطاب کیا مشاورتی جرگہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مشاورتی جرگے میں کاروان کے کارکنوں اور سنئیر اراکین نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور گھر گھر انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے،اج کے مشاورتی جرگہ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے یہ ثابت ہوا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی میں مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشاورتی جرگے سے کاروان کے قبائل رہنماں حاجی ملک محمد غوث پانیزئی، حاجی جان چئیرمین، ملک محمد ایاز دمڑ، ملک بڈو اقا، چیئرمین ضلع کونسل زیارت عبدالستار کاکڑ،وائس چیئرمین حبیب اللہ پانیزئی، عبدالباقی ترین،کلیم کاکڑ، نور اللہ جان سارنگزئی،ملک اورنگ کاکڑ، سردار عتیق تارن،ودیگر وعلما کرام اور کاروان کے سنئیر اراکین نے خطاب کیا مشاورتی جرگہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مشاورتی جرگے میں کاروان کے کارکنوں اور سنئیر اراکین نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور گھر گھر انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ آج کے مشاورتی جرگہ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے یہ بات واضح ہے کہ میں نے اپنے دور حکومت میں حلقے کی ترقی و خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی عوام کو صحت تعلیم کی سہولت کی فراہمی سمیت عوام ہمارے پانچ سالہ کارکردگی سے مطمعین ہے انہوں نے کہاکہ ہماری پانچ سالوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کیا حلقے میں سینکڑوں تعلیمی اداروں کے قیام،مراکز صحت کا قیام، دوہزار کے قریب نوجوانوں کو ملازمتوں پر تعیناتی قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے اربوں کی منظوری کے علاہ حلقہ انتخاب میں چھوٹے بڑے سینکڑوں منصوبے منظور کروائے ہے ہماری پانچ سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، تعلیم، صحت، روزگار،موصلات اور انفراسٹرکچر کے منصوبے ہماری کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور عوام اس کارکردگی کی بنیاد پر آنے والے عام انتخاب میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرے گی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ستر سالوں سے اس حلقے پر نام نہاد مذہبی جماعت نے حکمران کی لیکن ان سترسالوں میں صرف اور صرف اپنا بینک بیلنس بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ آج کے جرگے میں عوام کی ہزاروں افراد کی شرکت سے بات واضح ہے کہ مخالفین کو فروری2024کے عام انتخاب میں دس ہزار ووٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ کرینگے عوام نے ان نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہاکہ مشاورتی جرگہ کا مقصد آنے والے عام انتخاب میں انتخابی مہم سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کرنے کیلئے طلب کیاگیا تھا۔