پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے صوبائی کابینہ، اراکین مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 19اکتوبر کو طلب کر لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے صوبائی کابینہ، اراکین مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی، اراکین صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی، صوبائی کونسل، تمام ڈویژنل صدور، جنرل سیکرٹریز، سیکرٹریز اطلاعات،تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز، سیکرٹری اطلاعات، تمام ذیلی ونگز کے صدور، جنرل سیکرٹریز، سیکرٹریز اطلاعات، کوئٹہ سٹی کے صدر، جنرل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات بشمول سنیئر پارٹی اراکین کا مشترکہ اجلاس 19 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے بمقام ڈویژنل سیکرٹریٹ ائیر پورٹ روڈ میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کرینگے۔ جبکہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 56واں یوم تاسیس کے حوالے سے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ پی پی بلو چستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے پارٹی کے تمام متعلقہ عہدیداروں کو اجلاس کے لئے تیاری اور اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے