پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالفین اپنے اپنے مفادات کے لئے اتحاد کی باتیں کر رہے ہیں، میر علی حسن زہری

حب (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے۔بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اگر کسی نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان اور ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا 56 واں یوم تاسیس کوئٹہ میں ہوگا اور اس دن کوئٹہ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام ہوگا جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اور یہ جلسہ بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کرے گا۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالفین اپنے اپنے مفادات کے لئے آپس میں اتحاد کی باتیں کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والا کوئی بھی اتحاد پیپلز پارٹی کے جیالوں اور ووٹروں کے عوامی سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی مسلمہ حقیقت ہے اور بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں ہم پہلے سے زیادہ نشستیں جیتیں کر مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی بلاول بھٹو زرداری نے بار بار الیکشن کی حتمی تاریخ کے اعلان کے لئے بھرپور آواز اٹھائی جس کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی مفاد پرستوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف شروع کر دیا ہے اور نام نہاد اتحادوں کی بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں عوامی شمولیت کا سلسلہ مخالفین کو منہ توڑ جواب ہے۔ پارٹیوں کا اتحاد اس بات کی دلیل ہے پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ کوئٹہ میں پارٹی کے یوم تاسیس کے اعلان کے بعد بلوچستان کے جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور 30 نومبر کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ بلوچستان میں بھی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی اور بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ بھی جیالا ہی ہوگا۔ میر علی حسن زہری نے مخالفین کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے خلافا اُن کے منفی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے اور آئندہ الیکشن میں کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے