پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں باعزت روزگار کما رہی ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران بینکنگ چینل سے موصولہ ترسیلات زر میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے پاکستانی تارکین وطن نے امریکہ،برطانیہ، مڈل ایسٹ سے ترسیلات زر کی مد میں اڑھائی ارب ڈالر بھجوائے اکتوبر 2023 میں بینکنگ چینل سے موصولہ ترسیلات زر میں 11.5 فیصد اضافہ ڈالر کی بینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق برابر ہونے کی وجہ سے ہوا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ شرح نمو کے اعتبار سے اکتوبر 2023 کے دوران ترسیلات زر میں اکتوبر 2022 کے مقابلے میں گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 2022 کے مقابلے میں 2023 میں ترسیلات زر 9 اعشاریہ 6 فیصد بڑھیں مالی سال2023-24 کے پہلے چار مہینوں کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بینکنگ چینل کے ذریعے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کی مد میں 8 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز کی رقم آئی۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 کے دوران ترسیلات زر سعودی عرب سے آئیں سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات زر 61 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ کی گئیں ایسے دگرگوں معاشی حالات میں پاکستانی محنت کشوں اور ہنرمندوں کی جانب سے پاکستان میں بھیجی جانے والی رقوم میں اضافہ اطمینان بخش رجحان ہے بیرون ممالک پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا ملا ہوا ہے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں باعزت روزگار کما رہی ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی محمد عبدالقادرنے کہا کہ پاکستان اس وقت گھمبیر اقتصادی مسائل کا سامنا کر رہا ہے اس کے باوجود معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو رہی ہے اگر ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہو جائیں اور توانائی کے نرخوں میں کمی واقع ہونے لگے تو یقیناً ملکی معیشت اور اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آئے گا حکومت کو چاہئے کہ ترسیلات زر میں اضافہ بننے والے پاکستانیوں کے لئے پرکشش اسینٹیوز اور پیکیجز متعارف کروائے تاکہ ان پاکستانیوں کو قدردانی کا احساس ہو اور وہ ملکی تعمیر و ترقی میں مزید اہم کردار ادا کریں۔