نوازشریف بلوچستان کیلئے دل میں درد رکھتے ہیں،سردار ایاز صادق

کر اچی(ڈیلی گرین گو ادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہاہے کہ وہ آج کوئٹہ پہنچیں گے جبکہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کل 14نومبر کو کوئٹہ آئیں گے جہاں وہ مختلف سیاسی رہنماؤں کے علاوہ مسلم لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہاکہ وہ بلوچستان کے دورے کے سلسلے میں آج کوئٹہ پہنچیں گے جبکہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمدنوازشریف 14نومبربروز منگل کوئٹہ پہنچیں گے،انہوں نے کہاکہ قائد میاں محمدنوازشریف کوئٹہ میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ ان خواہش مندوں سے بھی ملاقات کرینگے جو پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے رابطے کرچکے ہیں،میاں محمدنوازشریف بلوچستان کی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف بلوچستان کیلئے دل میں درد رکھتے ہیں بلوچستان میں امن و خوشحالی کی واپسی یقینی بنائی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے