مسلم لیگ ن ڈیڑھ سال میں معیشت ٹھیک کرنے میں ناکام ہوئی، شرجیل میمن

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا اتحاد صفر جمع صفر ہے، صفر جمع صفرکا نتیجہ صفر ہی ہوتا ہے، مسلم لیگ ن ڈیڑھ سال میں معیشت ٹھیک کرنے میں ناکام ہوئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو صرف الیکشن میں سندھ یاد آتا ہے، آج تک کبھی شفاف الیکشن میں مسلم لیگ ن کو اقتدار نہیں ملا، مسلم لیگ ن ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی، آنے والا سال پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، پنجاب میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرےگی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایس آئی یو ٹی جیسے ماڈل اسپتال موجود ہیں، انہوں نے پنجاب میں ایک اسپتال تک نہیں بنایا، سندھ میں برسات کے موقع پر آنے والے ہمیشہ لوٹ جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے بہت کام کیے ہیں، ظلم برداشت کیے لیکن میدان کبھی نہیں چھوڑا، سیاسی قائدکا کام ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام میں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا، اس بار مقابلہ دیہی سندھ کے ساتھ شہری سندھ میں بھی نہیں، آئندہ الیکشن میں مقابلہ سندھ نہیں وسطی پنجاب میں ہوگا، تقسیم کی بات پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور کراچی کی جماعت نے کی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو جوڑنےکی بات کی ہے، اقتدارک ی ہوس کے لیے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سیاست کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلامی ٹچ کی باتیں کرنے والا کہاں گیا، ہم نہیں چاہتے 2024 میں کوئی شخص ملک پر تھوپا جائے، نااہل جماعتوں کو عوام مسترد کردیں گے، عوام کی رائے کے بعد کوئی نااہل ملک پر نہیں تھوپا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے