مسلم لیگ (ن) میں ہو نے والی شمولیتوں پر بعض سیا سی رہنماؤں اورجماعتوں کی تنقید بلا جواز ہے، شیخ جعفر خا ن مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیرشیخ جعفر خا ن مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں ہو نے والی شمولیتوں پر بعض سیا سی رہنماؤں اورجماعتوں کی تنقید بلا جواز ہے جب باپ کے دیگر لوگ پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام میں جا رہے تھے تب انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا، بلو چستان کی روایات ہے کہ ہمارے دروازے ہر وقت بات چیت کے لئے کھلے رہتے ہیں، صوبے کے سیاسی تناظر میں شمولیتیں اہمیت کی حامل ہیں، میاں محمد نواز شریف 14نومبر کو 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف14نومبر کو کوئٹہ آئیں گے اسی روز پارٹی میں سابق وزیر اعلیٰ سمیت 15سے زائد الیکٹیبلزشمولیت اختیار کریں گے، میاں نواز شریف صوبے کی ہم خیال سیاسی جماعتوں کے قائد کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے جبکہ 15نومبر کو پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہو نے سے بہت سارے لوگ اس سے خائف ہیں بعض سیا سی جماعتیں اور رہنماء پارٹی میں شمولیتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن جب یہی شمولیتیں انکی اپنی جماعتوں میں ہو رہی تھیں تو اس وقت کوئی بھی تنقید نہیں کر رہا تھا انکی تنقید سمجھ سے بالا تر ہے بلو چستان کے سیا سی تناظر میں تمام لوگوں اور جماعتوں سے بات چیت کے دروازے کھلے رہتے ہیں جو لوگ پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) مرکز اور صوبے میں اپنی حکومت بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے