لورلائی، ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق، 2 افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لورلائی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو لور الائی کے علا قے کوئٹہ روڈ شاہ کاریز کے مقام پر دوگاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اللہ رکھااورالہی بخش جاں بحق جبکہ محمد نعیم اورعبدالوسع زخمی ہو گئے، ر یسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے