لاہور، ڈیفنس فیز سیون میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز سیون میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، مرنے والوں میں 2 بچیاں اور 2 خواتین بھی شامل ہیں واقعے کا مقدمہ تیز رفتاری ، غفلت ، لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا، پولیس نے ملزم افنان شفقت کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء پوسٹ مارٹم نہ کروانا چاہتے ہوں تو مجسٹریٹ سے اجازت طلب کرنا ہوتی ہے، ورثاء کے فیصلے کے مطابق میتیں حوالے کردی جائیں گی، پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کا ملزم افنان کم عمر ڈرائیور ہے، حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رخسانہ، عنابیہ، حذیفہ، محمد حسین، سجاد، عائشہ شامل ہیں، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور شاداب کالونی کے رہائشی تھے۔
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تصادم کا شکار گاڑیوں کو مین روڈ سے ہٹایا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔