سول سوسائٹی کے زیراہتمام مینا مجید بلوچ کی قیادت میں عادل راجہ کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) سول سوسائٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام مینا مجید بلوچ کی قیادت میں اتوار کو بھارتی ایجنٹ عادل راجہ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے مینا مجید بلوچ اور علاؤ الدین کاکڑ نے کہا کہ عادل راجہ کرپشن کے الزام میں پاکستان سے فرار ہواہے،بھارتی ایجنڈ عادل راجہ پاکستان اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے ہم اپنے ملک اور فوج پر اعتماد رکھتے ہیں اور کسی بھی ملک کو اپنے ملک میں مداخلت کر نے کی اجازت نہیں دیں گے۔مظاہرین نے کہا کہ کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیناجانتے ہیں بھار تی ایجنڈ عادل راجہ پاکستان میں لینڈ مافیا کا کام کر رہا تھا عادل راجہ بھارتی اسکرپٹ پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھا رتی ایجنٹ لندن میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کو افواج پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے جس کی کسی بھی صورت ہم اجازت نہیں دیں گے ایجنٹ عادل راجہ کا مکرو چہرہ سب سے سامنے عیاں ہو چکا ہے ہم کسی بھی صورت پاکستان اور پاک فوج کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام دشمن کے مذموم عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھا رتی ایجنٹ عادل راجہ کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزاد دی جائے،اس موقع پر مظاہرین نے بھا رتی ایجنڈ کے پتلے کو آگ لگا کر بھارت اوراس کے ایجنٹ عادل راجہ کے خلاف شدید نعرے کی۔