جسٹس (ر) ارشد حسین نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین کو خیبر پختونخوا کا نیا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان صوبے کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے وزیراعلی آفس میں مشاورت ہوئی، جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

محمودخان اوراکرم درانی کی ملاقات میں جسٹس(ر) ارشد حسین کے نام پر بطورنگران وزیراعلی اتفاق کیاگیا۔
اتفاق رائے کے نتیجے میں نگران وزیر اعلی کی سمری گورنر کو بھیجی گئی۔ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے سمری پردستخط کردیئے۔ ان کا حلف آج منعقد ہونے کاامکان ہے۔

جسٹس(ر) ارشد حسین تحلیل شدہ کابینہ میں وزیرقانون تھے۔ نئی نگران کابینہ اعظم خان دورکے ارکان پرہی مشتمل ہوگی۔ سید ارشدحسین شاہ کی کابینہ میں پرانے وزراء کے علاوہ مشیراورمعاون خصوصی بھی وہی ہونگے۔واضح رہے کہ ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے