بیلچہ مارچ کل ہزاروں زمیندار کوئٹہ آئیں گے،زمینداروں کا انتہائی بے دردی کے ساتھ معاشی قتل کیا جا رہا ہے،ملک نصیرشاہوانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)زمینداروں کا بیلچہ مارچ آج13نومبر کو ہزاروں زمیندار کوئٹہ آئیں گے،کیسکو کی ناروا پالیسیوں کی وجہ سے زمینداروں کامعاشی قتل عام ہورہاہے 2 ماہ سے کیسکو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی بند کئے رکھا ہے گندم کی بوائی کے سیزن ختم ہونے میں 2دن رہ گئے لیکن کیسکو ٹس سے مس نہیں ہو رہااب بجلی بحال بھی ہوں تو زمینداروں کو گندم کی بوائی میں کوئی فائدہ نہیں ملے گا البتہ بندش سے دیگر فصلات وباغات ضرور تباہ ہونگے۔ان خیالات کااظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، حاجی ولی محمد رئیسانی، سید عبدالقہار آغا، عبدالجبار کاکڑ، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی عزیز سرپرہ، کاظم خان اچکزئی، عبداللہ جان میرزئی، حاجی عبد المجید مشوانی، حاجی محمد افضل بنگلزئی، ملک منظور نوشیروانی، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی روز الدین کاکڑ، حاجی نور احمد بنگلزئی، خالق داد ملکیار،ٹکری پار الدین، حاجی عبد المجید مشوانی، سردار ابراہیم خان باروزئی،ملک محمد حسین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہوانی، میر خورشید جمالدینی، میر اعظم ماندائی، سید صدیق اللہ آغا، حاجی سیف اللہ، میر حق نواز لانگو، عبدالباقی لانگو، حاجی فتح محمد بادینی، سفر خان کرد، حاجی جمعہ خان، عبدالصمد، معراج آؤن مندوخیل،حاجی عبدالکریم، حاجی سلطان محمد، صوفی دوست محمد، صادق کاکڑ،محمدیعقوب رئیسانی سوراب،عید محمد کرد خضدار،مبارک علی بادینی،حاجی عبدالعزیز شاہوانی،حاجی حیات کھڈ کوچہ، عزیز مغل قلات،حاجی نبی بخش کردودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے 2 ماہ 7دن سے بجلی کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ 13نومبر کو بلوچستان کے تمام اضلاع پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب،زیارت، ہرنائی،دکی،مستونگ،نوشکی،خاران،آواران، سبی،چاغی،تفتان،قلات، خضدار،منگچر،سوراب،وڈھ،لسبیلہ،حب، ڈھاڈر،جعفرآباد ودیگر سے سینکڑوں کی تعداد میں زمیندار صوبائی دارلخلافہ کوئٹہ کی طرف بیلچہ مارچ میں شرکت کریں گے،زمینداروں کا انتہائی بے دردی کے ساتھ معاشی قتل کیا جا رہا ہے بلوچستان میں پہلے سے بے روزگاری کا دور دورہ ہیں جبکہ کیسکو کی ہٹ دھرمی سے صوبے کے 80 فیصد آبادی کو بے روزگار کیا جا رہا ہے، پورے ملک کو پھل اور سبزی جات دینے والے صوبے پر مشکل وقت میں وفاقی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے نقصان کا یہ عالم ہے کہ 2 ماہ سے کیسکو ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی بند کئے رکھا ہے گندم کی بوائی کے سیزن ختم ہونے میں 2دن رہ گئے لیکن کیسکو ٹس سے مس نہیں ہو رہا، بلوچستان کے ہزاروں زمینداران پرامن طریقے سے بیلچہ مارچ کیلئے کوئٹہ آئیں گے انہوں نے کہاکہ زمینداروں کی معاشی قتل عام کی مکمل تیاریاں کی جاچکی ہے،کیسکو کے جانب سے بلوچستان کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو تباہ کیا جارہا ہے،زمینداروں کے فصلیں ختم ہوچکی ہیں،اب آئی ایم ایف کے مطالبے پر سبسڈی کا خاتمہ بلوچستان کی معیشت کو ختم کرنے کی سازش ہے،بلوچستان کے زمیندار اگر اپنے حقوق کے لئے میدان میں نہ نکلے تو ان کی معیشت ختم کی جائے گی۔