نگراں صوبائی وزیر قانون نے اسرائیل مظالم پر بوڑھے بچوں کی بلاجواز قتل عام کو انسانی وعالمی ضمیر کے لئے چیلنج قرار دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے تھائی لینڈ کے دارالخلافہ بنکاک میں گزشتہ شب اقوام متحدہ سے منسلک بیسٹ ڈپلومیٹ کی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیل مظالم و قتل عام و انسانی المیہ پر گہری تشویش ظاہر کر تے ہوئے عالمی ضمیر کو انسانی ہمدردی کے تناظر میں بوڑھے بچوں و مریضوں و خواتین و ضعیف انسانوں کی بلاجواز بلا تخصیص و تمیز قتل عام کو انسانی و عالمی ضمیر کے لئے چیلنج قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی قراردادوں سے روگردانی کو عدم برداشت کی انتھائی سنگین جرم گرداناہے،دنیا کے عام انسان کی اکثریت اس المیے پر دل گرفتہ و گریۂ ہے جس پر تمام پر امن ممالک کو سخت اقدام و غزہ کے عوام کی بقاء و حیات کے لئے اسباب کو بروئے کار لانا ہوگا ورنہ انسانوں کے ساتھ انسانیت کا ناطہ بھی دم توڑ دے گا۔انہوں نے بنکاک و تھائی لینڈ سمیت دنیا بھر میں اس ملک کا سیاحت کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے اس کو انسانی رابطوں و سماجی و معاشی ترقی کا سنگ میل قراردیا جس سے ہم آہنگی و رشتوں کو استوار کرنے کے مواقع پیدا ہونگے دنیا بھر میں سیاحت ایک صنعت کا درجہ رکھتا ہے تھائی لینڈ سمیت جنوبی ایشیاء کا باہمی تعلق سیاحت کے زریعے مزید گھرا ھوگا تھائی لینڈ کے عوام و حکومت کو اپنی حکومت و عوام کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام پہنچاتے ہوئے باہمی روابط کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نواب زادہ جمال خان رئیسانی و ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان آصف ریکی و تھائی لینڈ میں پاکستان کے قائمقام سفیر یاسر حسین و پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارت کار و دنیا بھر سے بالعموم جنوبی ایشیائی ممالک سے پانچ درجن سے زائد ممالک کے نمائندہ طلبہ و طالبات و نوجوان مندوبین شریک ہوئے یہ کانفرنس تین تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے