حق دو تحریک کو عوام کی حمایت حاصل ہے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینگے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ حق دو تحریک مکران کی تمام نشستوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی پنجگور کیچ کی قومی اسمبلی کی نشست پر وہ خود الیکشن لڑیں گے۔ یہ بات انہوں نے پنجگور میں حق دو تحریک کے ضلعی سیکرٹریٹ میں حق دو تحریک کے ضلعی عہدیداروں ملا فرہاد بلوچ حافظ سراج احمد مولانا نورمحمد، حافظ صفی اللہ،عارف مولجان، منیراحمد سنجرانی قاضی عبدالواحد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک کے منشور میں منشیات بارڈر پر شناختی کارڈ کے زریعے آزادانہ روزگار اور عوام کی عزت نفس کی بحالی اہم نقطات ہیں عوام اب کی بار ایسے نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجے جو اچھی شہرت رکھنے کے ساتھ اسمبلیوں میں انکے مفادات کا تحفظ کریں باربار آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کریں جو صرف زاتی فائدے کے لئے اقتدار حاصل کرتے ہیں حق دو تحریک مکران کے مسائل کو لیکر جہدوجہد کررہی ہے اور اسکی قیادت کسی سردار یا میر اور بزنس مین گھرانوں سے نہیں ہے ایک مزدور اور ماہی گیر غریب عوام کے دکھ درد اور انکے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتا ہے عوام حق دو تحریک میں شامل ہوکر ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر کو پنجگور میں جلسہ کرکے انتخابی مہم کا اغاز کرینگے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ پنجگور میں ہمیشہ دو جماعتوں کے پاس اقتدار رہا ہے وزیر اعلی وزیر صحت بھی انہی جماعتوں سے رہے ہیں مگر پنجگور ہیلتھ کے حوالے سے جس طرح کی پسماندگی سے گزر رہا ہے وہ ناقابل بیاں ہے نمائندوں نے عوام کے مسائل کو چھوڑ کر زاتی زندگیوں کو خوشحال بنایا عوام وہیں کا وہی روزگار تعلیم اور صحت کے لیے دردرفریادی بن کر پھر رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے قیدوبند سختیاں رکاوٹ نہیں بن سکتیں انہوں نے کہا کہ بارڈر بلوچستان کے لاکھوں عوام کا روزگار ہے حق دو تحریک اسے شناختی کارڈ پر منتقل کرنے کی جہدوجہد کررہا ہے اور جو کراسنگ پوائنٹس کرونا کے ایام میں بند کردیئے گئے تھے وہ کھولے جائیں تاکہ عوام کے روزگار میں اضافہ ہوسکے انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ بارڈر پر پیکج کے نام پر گاڑی والوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں جو ایک ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک ایک جمہوری تحریک ہے دوسروں کے ساتھ انتخابی اتحاد پر کوئی قدغن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف میرا موقف واضح ہے یہ تباہی کی اصل جڑ یہی ہے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو مکران سے منشیات کا خاتمہ کرکے بارڈر ٹریڈ کو آزاد اور عوام کی عزت نفس کو ہر صورت میں بحال رکھیں گے کسی کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ عوام کی تزلیل کرے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسلہ سنجیدگی کا متقاضی ہے اور اس مسلے کو حل ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک کو عوام کی حمایت حاصل ہے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینگے اور کامیابیاں حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے