کراچی،کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا، جسے کل بلوچستان سے کراچی میں شفٹ کیا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت بہتر نہیں تھی، ڈاکٹرز حالت کی بہتری کے لیے کوششیں کررہے تھے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض کی صحت میں بہتری کے لئے اسے وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
اس سے قبل کوئٹہ سے کراچی علاج کے لئے آنے والا ایک اور کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے