ڈیرہ مراد جمالی،زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے 2 خواتین جان بحق

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے 2 خواتین جان بحق تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد کا گھر کے اندر گھس کر فائرنگ دو خواتین قتل ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گوٹھ اعظم میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی روبینہ اور سلمی بی بی جانبحق ہوگئیں اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے ہے تاہم فائرنگ کی وجہ زمینی تنازعہ بتایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے