ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت شہر میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز،سرکلر پارکنگ پلازہ کی فعالیت اور کراچی بس ٹرمینل ہزار گنجی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کویٹہ ڈویژن سوبان سلیم دشتی،ڈی جی ٹریفک انجینرنگ بیورو،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد،ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ملک جاوید کے علاؤہ کیوڈی اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خاتمے اور پارکنگ کے لئے جگہ مختص کرنے کے حوالے سے ایک کمیٹی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں بنائی گئی جس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ, ایس پی ٹریفک سٹی سرکل، میٹروپولیشن کارپوریشن اور انجینئرنگ بیورو کے افسران شامل ہونگے۔ یہ کمیٹی شہر میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور پارکنگ کے لیے جگہ جگہوں کا سروے کر کے رپورٹ جمع کرے گی اس کے علاوہ سرکلر پارکنگ پلازہ کو فعال کرنے کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن پارکنگ کا ٹینڈر کریں جس میں لفٹ، لائٹس کیمرے اور سہولیات کی شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ مرکزی شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ حل ہو سکے۔اجلاس میں کراچی کوچ ٹرمینل کو شہر سے ہزار گنجی منتقل کرنے کے حوالے سے جنرل باڈی کے قیام کا نوٹیفکیشن اور اس کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ شہر کی بہتری اور ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شہر میں غیر قانونی پارکنگ اورا سٹینڈز ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے کا باعث ہیں۔ اس سلسلے میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت ایسے فیصلے کیے جائیں گے جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر اور شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر پارکنگ پلازہ ایک اہم منصوبہ ہے اس کی فعالیت سے شہر میں پارکنگ کا مسئلہ حل ہو سکے گا۔دوسری جانب حکومت ریونیو میں بھی خطیر رقم جمع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کوچ ٹرمینل شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے گورنر باڈی کے قیام اور فیصلوں کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گورنر باڈی کے قیام اور نوٹیفکیشن کے سلسلے میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ٹرمینل کی منتقلی کا مسئلہ بخوبی حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے اس کی بہتری اور ترقی کے لیے ہمیں مل کر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے