نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی سیاسی و جمہوری پارٹی ہے،سرداراسلم بزنجو

خضدار (ڈیلی گرین گو ادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی سیاسی و جمہوری پارٹی ہے،بلوچستان جس بحرانی کیفیت کا شکار ہے اس صورتحال سے بلوچستان کو نیشنل پارٹی ہی نکال سکتی ہے،نگران صوبائی حکومت امن و امان کنٹرول کرنے میں نا کا م ہو گئی ہے حالات دوبارہ 2013 جیسے بد امنی کی جانب جا رہے ہیں،نوجوانوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے عوام کی مدد نوجوانوں کی جہد کے بدولت آنے والا وقت نیشنل پارٹی کا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں زہری کے سیاسی و قبائلی شخصیات میر سرور خان جتک اور میر یاسر باجوئی نے خاندان عزیز و رشتہ داروں سمیت دیگر سیاسی کارکنان کے ہمراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سردار محمد اسلم بزنجو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی دیگر شامل ہونے والوں میں میر محراب خان جتک،میر رفیع اللہ جتک،میر زولفقار جتک،میر قمبر خان جتک،میر عبداللہ جتک،میر شہروز خان جتک،میر محمد اکبر جتک،اور اسرار اللہ خان جتک اور دیگر شامل ہیں نئے شامل ہونے والے میر سرور خان جتک اور میر یاسر باجوئی کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی واحد قومی جماعت ہے جس کی قیادت علم و دانش سے لیس ہیں اور بلوچستان کے مسائل و مشکلات حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کا جائزہ لیا واحد جماعت ہمیں نیشنل پارٹی نظر آئی جس کی قیادت بلوچستان کے ساتھ مخلص ہے اس لئے ہم اس جماعت میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر شاوس بزنجو، سردار حیات خان ساجدی۔سابق مئیر خضدار میر عبدالرحیم کرد،ضلعی صدر عبدالحمید ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی،نائب صدر میر سلمان زہری،بی ایس او کے سابق سیکرٹری جنرل و نیشنل پارٹی کے رہنما نادر بلوچ.ناصر کمال بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالہ دورکو بلوچستان میں بد ترین دور کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا ملازمتوں کی بولیاں لگیں،اسکمیات کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کر لئے گئے،خضدار اور نال میں دو ارب روپے سے زائد رقم سولر ٹیوب ویلوں کے نا م پر ریلیز ہوئے مگر زمین پر ان کی کوئی وجود نہیں کرپشن کی مثالیں قائم کر دی گئی سردار محمد اسلم بزنجو کہا کہنا تھا کہ بلوچستان شدید بحرانی کیفیت کا شکار ہے،امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے نگران حکومت تو امن و امان کی بحالی کی زمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں،خدشہ ہے کہ خضدار سمیت بلوچستان کی حالات دوبارہ 2013 جیسے بد امنی کی جانب بڑھ رہی ہے اس تمام تر صورتحال سے بلوچستان کو نکالنے کی صلاحیت صرف اور صرف نیشنل پارٹی کی قیادت میں موجود ہے جب 2013 میں حالات خراب تھے تو نیشنل پارٹی ہی وہ جماعت تھی اور ڈاکٹر مالک ہی وہ لیڈر تھے جنہوں نے بلوچستان کو امن کا گہورہ بنایا اور اب عوام کے ساتھ ایک اور موقع قریب آیا ہے کہ وہ دوبارہ نیشنل پارٹی کو موقع فراہم کرے ہم سابق کارکردگی اور بلوچستان کے حالات کے پیش نظر یہ کہنے میں حق بہ جانب ہونگے کہ آنے والا دور نیشنل پارٹی کا ہو گا اور یہی وجہ سے کہ آج بڑی تعداد میں نوجوان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کی شمولیت نے نیشنل پارٹی ضلع خضدار میں مزید منظم ہوگی اور اس کے دور رس نتائج آنے واالے انتخابات میں پڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے